آئی ی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پروٹیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

163
آئی ی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پروٹیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی ۔3نومبر (اے پی پی):آٹھویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گا،میچ میں بھارتی ٹیم کی جیت نے پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے چانسز کو مزید مشکل بنا دیا۔پاک پروٹیز میچ سے قبل تک ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تین میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم تین میچز میں 2 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ہے۔

اگر آج جمعرات کا میچ پاکستان جیت جاتا ہے تو اس کے 4 میچز میں 4 پوائنٹس ہو جائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کے 5 اور بھارت کے 6 پوائنٹس ہوں گے۔جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پروٹیز ٹیم کے خلاف میچ میچ کے لٸے پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔