27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینآج اربوں پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی...

آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی اور تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا عوام پاکستان پارٹی پر ردعمل

- Advertisement -

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اربوں پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی اور تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، یہ ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے ہیں،

وزیراعظم، وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کئے گئے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے؟ ہفتہ کو عوام پاکستان پارٹی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تضادات سے بھرپور تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندازو ہوتے رہے، عوام سوال کرتی ہے کہ جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے؟، و

- Advertisement -

زیراعظم، وزیر پٹرولیم اور وزیر خزانہ رہنے والے آج کئے گئے اعلانات پر اقتدار کے عہدوں پر رہتے ہوئے عمل کیوں نہ کر سکے؟ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو، وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ ایک جانب کہتے ہیں کہ اقتدار ہماری منزل نہیں اور ساتھ ہی اپنے آپ کو مسیحا بھی قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب جب اقتدار میں آئی اس نے عوام کے معیار زندگی اور ملکی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی کابینہ دن رات پاکستان کو معاشی میدان میں ابھرتا ہوا ملک بنانے کے لئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=482329

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں