آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ‘ نان پرولیفریشن ٹریٹی ‘کا پابند ہیں ، ایران

46

تہران ۔4جولائی (اے پی پی):ایرا ن نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی جوہری معاہدے ‘ این پی ٹی ‘ کا پابند ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ایران آج بھی جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی ‘ نان پرولیفریشن ٹریٹی ‘کا پابند ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اب بھی معاہدے کا خود کو پابند رکھے ہوئے اور اس معاہدے کے لیے جو ممکن ہے کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا ہمارا بین الاقوامی واچ ڈاگ’ آئی اے ای اے ‘ کے ساتھ تعاون اپنے قومی ادارے سپریم۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ذریعے سے کرے گا۔ یقینا یہ اہتمام تحفظ اور سلامتی سے متعلق وجوہات کی بنیاد پر پر کیا گیا ہے۔