27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںآج بہت سے لوگ لائن کٹ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں،...

آج بہت سے لوگ لائن کٹ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، اصل میں آصف زرداری نے یہ لائن 27 دسمبر کو ہی کاٹ دی تھی،وزیر مملکت علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج بہت سے لوگ لائن کٹ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، اصل میں آصف زرداری نے یہ لائن 27 دسمبر کو ہی کاٹ دی تھی، نظریے پر ساتھ چلنے والے کٹ جاتے ہیں بدلتے نہیں ہیں، نیب حکومتی ادارہ نہیں آزاد ادارہ ہے، ہم نیب کو کنٹرول نہیں کرتے، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کیا ہے حکومت نے نہیں،اگر تحریک کسی نظریے کیلئے چلاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ برکت دیتا ہے ،روز بروز اس کی عزت بڑھتی ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ جو شخص رات کو ڈاکہ ڈالتا ہے اسے علم ہوتا ہے کہ وہ کسی نہ کسی دن میں پکڑا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے گرفتاریوں کی کوئی لسٹ اگر بنائی ہے تو نہیں معلوم کس بناء پر بنائی ہے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی لائن آصف زرداری نے 27 دسمبر کو ہی کاٹ تھی جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے اسمبلیوں سے اسعتفے نوازشریف کی واپس سے مشروط کر کے کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم کی تحریک میں کوئی دم نہیں ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں۔زندہ دلان لاہور نے زندہ دلان پاکستان کا مظاہرہ کیا ہے اور پی ڈی ایم کے بیانیہ کو ردی کی ٹوکری پھینکا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے بھی پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=232221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں