لاہور۔22مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ23مارچ 1940کی قرار داد پاکستان کے تحت ہم نے ایک آزاد اور خودمختار مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔یہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تحریک ہی تھی جس نے ہمیں ملک خداداد پاکستان کی نعمت سے نوازا۔آئیں آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم پاکستان کی تہذیب و تمدن کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔
ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم ملک کو ہم آہنگی اور امن کا گہوارہ بنانے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ یوم پاکستان افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی دن ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
موجودہ حکومت بانی پاکستان قائداعظم کے ارشادات اور فرمودات کی روشنی میں ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575497