آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں 2 فوجی اور ایک سول افسر کی سزاﺅں کی توثیق کر دی

129

راولپنڈی ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں 2 فوجی اور ایک سول افسر کی سزاﺅں کی توثیق کر دی ہے،بریگیڈیئر (ر) راجا رضوان کو موت کی سزا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، دونوں افسران غیر ملکی ایجنسیوں کو معلومات دے رہے تھے، ڈاکٹر وسیم اکرم کو بھی سزائے موت سنائی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال پر جاسوسی کے الزامات تھے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر ان کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔این ایل سی سکینڈل میں لیفٹننٹ جنرل (ر) محمد افضل کو سزا دی گئی ہے۔ اسی سکینڈل میں میجر جنرل ریٹائرڈ خالد زاہد اختر کو بھی کورٹ مارشل کے تحت سزائیں دی گئیں۔ تینوں افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کیا گیا ہے ۔