آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا

59
ispr
ispr

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی جنگی تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ قبل ازیں ایل او سی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔