آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ چین کے دوران چینی وزیر دفاع سے ملاقات

105
ISPR
ISPR

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ چین کے دوران چینی وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

چینی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے چین کے وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔