آرٹ کلاسز کے اجراء میں بنیادی طور پر پانچ شعبہ جات (خطاطی، مصوری ،ڈرائنگ، موسیقی ،ألات موسیقی (طبلہ ،ہارمونیم)شامل, پنجاب کونسل آف دی آرٹس

212
پنجاب کونسل آف دی آرٹس

گوجرانوالہ 09 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پاکستان کی جانب سے آرٹ کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے۔

بنیادی طور پر پانچ شعبہ جات (خطاطی، مصوری ،ڈرائنگ، موسیقی ،ألات موسیقی (طبلہ ،ہارمونیم) ) شامل ہیں ۔ خطاطی ومصوری کے لیے انسٹرکٹر تابش سیالوی ہونگے جبکہ موسیقی کے استاد فیض اللہ جان ہونگے ۔ آرٹ کلاسز میں داخلہ کے لیے عمر اور تعلیم کی کوئی قید نہیں ۔آرٹ کلاسز کے کورس کا دورانیہ 3 مہینے ہوگا ۔داخلہ فیس ایک ہزار جبکہ ماہانہ فیس 2ہزار روپے ہو گی ۔

ہفتے میں کلاسز تین دن(دوپہر 3 سے 5بجے تک)ہوں گی ۔ کورس کے اختتام پر مستند سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے ۔آرٹ کلاسز میں دلچسپی رکھنے والے افراد پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن شیخوپورہ روڈ دفتری اوقات میں تشریف لائیں مزید معلومات کیلئے 03074183785 پر رابطہ کریں ۔