- Advertisement -
سرگودھا۔ 08 اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈسٹریز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا محمد صہیب اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم نے دونوں افسران کا استقبال کیا۔دونوں افسران نے چیمبر کے ممبران سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔آر پی او نے کہا کہ سرمایہ دار طبقہ کو بلاتفریق تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر پولیس ایجوکیٹرز سکول اور چیمبر آف کامرس کے مابین ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579514
- Advertisement -