23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآر پی او کی زیرِ صدارت بیرونِ ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری...

آر پی او کی زیرِ صدارت بیرونِ ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

سرگودھا۔ 12 اپریل (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت بیرونِ ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ آر پی اومحمد شہزاد آصف خان نے اجلاس میں بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں سرگودھا پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب بیرونِ ملک مفرور اشتہاریوں اور اندرونِ ملک چھپے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کئے اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے ضروری ہے جس کو متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین رابطہ سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف، ایس پی انویسٹی گیشن محمد جاوید اختر جتوئی ، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹر ضیاء اللہ خان ، مختلف سرکلز کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرز، تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں