آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن سے ملاقات

240

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن سے ملاقات ، انہیں دیرینہ مسئلہ کشمیر عالمی فورموں پر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا
واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے واشنگٹن میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن سے ملاقات کی اور انہیں دیرینہ مسئلہ کشمیر عالمی فورموں پر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔پاکستانی سفارتخانے نے امریکا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے نوجوان حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ برہان وانی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں میں بہت مقبول تھا۔