آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ کپ، کوئنز لینڈ نے سائوتھ آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

83

پرتھ ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ کپ میں کوئنز لینڈ نے سائوتھ آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ثام ہیزلیٹ، میٹ رنشا اور جو برنز نے نصف سنچریاں سکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں سائوتھ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 226 رنز بنائے، ٹام کوپر نے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بلی سٹانلیک نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کوئنز لینڈ کی ٹیم نے ثام ہیزلیٹ، میٹ رنشا اور جو برنز کی نصف سنچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف 35.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سائوتھ آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ جو برنز 65 اور میٹ رنشا نے ناقابل شکست 52 رنز جبکہ ثام ہیزلیٹ51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔