آسٹریلوی ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے، ہاشم آملہ

101
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر
ہاشم آملہ پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ مقرر

ایڈیلیڈ ۔ 18 نومبر (اے پی پی) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کینگروز کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ اس مقصد کے حصول کیلئے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔