آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

63
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز ، 182 رنز سے ہرا کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے

ایڈیلیڈ ۔ 8 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا) جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں کینگروز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز نے پہلے میچ میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سٹیون سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی خدمات حاصل نہیں ہیں، تینوں کھلاڑیوں کو بال ٹیمپرنگ میں کردار ادا کرنے پر معطلی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب جنوبی افریقن ٹیم کو بھی سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔