آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو مشترکہ طور پر 2017ءرگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

105

میلبورن ۔ 23 نومبر (اے پی پی) رگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن نے 2017ءمیں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپ دی۔ دونوں ممالک تیسری بار ایک ساتھ میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے، اس سے قبل دونوں ممالک 1968ءاور 1977ءمیں منعقدہ ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکے ہیں۔