آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

کرکٹ

میلبورن۔11اکتوبر (اے پی پی): آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)جمعرات کو جنکشن اوول،میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

میزبان آسٹریلوی ویمن ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کےدرمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔آسٹریلوی ویمن ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کر رہی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت ہیلی میتھیوز کر یں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 اکتوبر کو اسی مقام میلبورن میں ہی کھیلا جائے گا۔