آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا لئے

102

ایڈیلیڈ ۔ 25 نومبر (اے پی پی) آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنا لئے اور اسے 48 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 138 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں، کائل ایبٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔