23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآسیان ممالک میں پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ایکسپورٹ کے وسیع مواقع...

آسیان ممالک میں پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ایکسپورٹ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔محمد بلیغ الرحمن

- Advertisement -

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پیر کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آسیان ممالک کے حوالے سے ٹریڈ اینڈ ٹورازم کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں آسیان ممالک کے سفیر ، صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاشف انور، اور چیمبر کے عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی ممبران موجود تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ آسیان ممالک میں پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ایکسپورٹ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اسی طرح آسیان ممالک سے کاروباری افراد پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔

حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ آسیان کے ممبر ممالک ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موجود آسیان ممالک کے معزز سفیروں کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ کانفرنس پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحتی تعلقات کے فروغ کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت، زراعت اورحلال مصنوعات کی ایکسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں آسیان ممالک کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے قدرتی مناظرمیں وہ تمام خصوصیات ہیں جن میں سرمایہ کاری اور درست انداز میں تشہیر سے پاکستان ٹورازم کا مرکز بن سکتا ہے۔

گورنر پنجاب نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے آسیان ممالک کی مہارت کو بروئے کار لایا جائے اور ان کے تعاون اور رہنمائی سے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لئے بہتری پالیسیاں وضع کی جائیں، اس سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے آنے سے ان کے ساتھ روابط بھی مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسیان خطے کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں اور آج ہم سب کی یہاں موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خطے میں موجود دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے استحکام کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ تقریب سے انڈونیشیا کے سفیر ,ملائشیا کے ہائی کمشنر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے بھی خطاب کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کانفرنس سے آسیان کے ممبر ممالک کے درمیان سیاحت اور مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386544

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں