21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وقف ترمیمی بل کی منظوری...

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وقف ترمیمی بل کی منظوری اور سول کوڈ کے نفاذ کی مذمت

- Advertisement -

نئی دہلی۔29جنوری (اے پی پی):آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور دیگر دینی و ملی تنظیموں نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے وقف ترمیمی بل کی منظوری اور اتراکھنڈ میں سول کوڈ کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے رہنمائوں نے ایک بیان میں کہا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی نے وقف ترمیمی بل منظور کر کے تمام جمہوری و اخلاقی اقدار اور مسلمانوں کوبھارتی آئین کے تحت حاصل حقوق کو پامال کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی نے کروڑوں کی تعداد میں دی گئی مسلمانوں کی آرا، ان کے جذبات و احساسات کو نظر انداز اور اپوزیشن ممبران کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے متنازعہ بل کو منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بل کی منظوری انتہائی نا مناسب، غیر جمہوری اور مسلمانوں کے حقوق پرڈاکے کے مترادف ہے۔بورڈ کے رہنمائوں نے کہاکہ ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ غیر جمہوری، غیر دستوری اور شہریوں کے بنیادی حقوق پرایک حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون مسلمانوں کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ۔

- Advertisement -

بھارت کے آئین میں مسلمانوں سمیت تمام شہریوں کو اپنا مذہبی عقیدہ رکھنے اور مذہبی تعلیمات پر عمل کر نے کی آزادی دی گئی ہے۔ مسلم پرسنل لا دین اسلام کا جزو لا ینفک ہے، جسے شریعت اپلیکیشن ایکٹ 1937کے تحت بھی تحفظ ہے۔مسلم رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ کسی ریاست کو یونیفارم سول کوڈ بنانے کا ہرگز اختیار نہیں ہے، یہ ریاستی حدود سے مجرمانہ تجاوز ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ اور تمام مسلم تنظیموں نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو وقف املاک سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لے اور ملک کوجمہوریت کے بجائے تانا شاہی کی طرف نہ لے کرجائے۔مسلم رہنمائوں نے مودی حکومت پر زوردیا کہ وہ اس ترمیمی بل کو فورا واپس لے بصورت دیگر مسلمان ملک گیراحتجاج کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں