38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںآم کی گدھیڑی معاشی نقصان پہنچانے والا سب سے اہم کیڑا ہے...

آم کی گدھیڑی معاشی نقصان پہنچانے والا سب سے اہم کیڑا ہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

قصور۔ 08 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے باغبانوں کو ماہ دسمبرکے دوران آم کی گدھیڑی کے کیڑے سے بچاؤکی ہدایت کی ہے اورکہاگیاہے کہ آم کے درختوں پر70 سے زیادہ مختلف اقسام کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں لیکن آم کی گدھیڑی معاشی نقصان پہنچانے والا سب سے اہم کیڑا ہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ یہ کیڑا گلابی رنگ اورگول شلغم نمابیج کی صورت میں انڈے کی شکل بناکر رہتاہے اور دسمبرمیں متحرک ہوجاتاہے جس سے آم کا پودا اورپھل تباہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیڑے کی مادہ 400 سے 500 کی تعدادمیں سفید تھیلیوں میں زمین کے اندر انڈے دیتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں