آپریشن سومنات’ 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام ہے ، پاک بحریہ نے”دوارکا ریڈار اسٹیشن” تباہ کرکے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دی تھی، ترجمان بحریہ

238
سی گارڈین 2023 سے دہائیوں پرانی پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک اور چینی بحریہ کے سینئر کیپٹن چی جیان کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) "آپریشن سومنات’ 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام” ہے، بھارتی ایئر فورس کے حملوں کو غیر مؤثر بنانے کے لئے "دوارکا ریڈار اسٹیشن” تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کو ہاربر سے نکلنے پر مجبور کیا جانا ضروری تھا تاکہ وہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں۔ دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا۔ آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے سے کی جا رہی تھی۔ نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے۔ بارہ بج کر چھبیس منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگیں۔ پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن بمع عملے کے مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ریڈار اسٹیشن کی تباہی سے بھارتی فضائی حملے یک لخت ختم ہو گئے۔پاک بحریہ کے فاتح بحری بیڑے نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دے دی تھی۔