آ ئیڈیا جسٹ کی اس پروگرام سے کوئی تعلق اور وابستگی نہیں ہے، ترجمان

78

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ آ ئیڈیا جسٹ کا کامیاب جوان پروگرام سے کوئی تعلق اور وابستگی نہیں ہے۔انہوں نے پیر کو اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کا کوئی ذیلی ادارہ نہیں ہے جس نے دعوی کیا ہے کہ وہ کامیاب جوان کے تحت اسٹارٹ اپس کے لئے مشاورت اور تربیت فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیا جسٹ نامی ایک فرم کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پاکستان کے نام سے نوجوان طلباء اور خواہشمند کاروباری افراد کو تربیتی کورس فراہم کررہی ہے۔آئیڈیا جسٹ کی کامیاب جوان پروگرام سے کوئی وابستگی یا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں درست اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حکام کو اس طرح کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کامیاب جوان اسٹارٹ پاکستان اور آئیڈیا جسٹ کو حکومتی ادارہ نہیں سمجھیں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔