انکار۔4مئی (اے پی پی):ابوظہبی میں ایک خاتون سے 10 ہزار درھم غلطی سے دوسری خاتون کے اکاونٹ میں منتقل ہو گئے جبکہ دوسری خاتون نے غلطی سےآنے والی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا۔امارات الیوم کے مطابق ابوظہبی کی فیملی کورٹ میں متاثرہ خاتون نے مقدمہ دائر کرکے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کسی عزیز کو 10 ہزار درھم ارسال کر رہی تھی کہ رقم کسی غلط اکاونٹ میں منتقل ہو گئی۔
اکاونٹ ہولڈر کے بارے میں معلوم کرکے اس سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ غلطی سے منتقل ہونے والی رقم لوٹا دیں مگر دوسری جانب سے اس نے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ مدعیہ کے حق میں صادر کرتے ہوئے فریق مخالف کوحکم دیا کہ وہ 10 ہزار درھم جو کہ غلطی سےاس کےاکاونٹ میں منتقل ہو گئی تھی لوٹائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592109