اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب تک بار کونسلز اور قانونی ماہرین اس بات پر متفق نہیں ہوسکے کہ پنجاب اور کےپی میں انتخابات کا عدالتی فیصلہ 3دو کا ہے یا 4تین کا ہے، اس آئینی اور انتخابی تنازعہ کا حل صرف فل کورٹ بینچ میں ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا دو ججز نے جو عدلیہ کے اختیارات پر سوالات اٹھائے ہیں وہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن یہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اوپر اٹھنے والے سوالات اور ابہام کو دور کرنے کیلئے اس معاملے پر فل کورٹ بنچ بنائے، حکومت پہلے بھی اس کا مطالبہ کر چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات اور آئین کے اس معاملے میں مزید ابہام پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔