31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںاب تک 13لاکھ افغان پناگزینوں کووطن واپس روانہ کیاگیا، رپارلیمانی سیکرٹری کا...

اب تک 13لاکھ افغان پناگزینوں کووطن واپس روانہ کیاگیا، رپارلیمانی سیکرٹری کا قومی اسمبلی میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ اب تک 13لاکھ افغان پناگزینوں کووطن واپس روانہ کردیاگیاہے۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان کے سوال پرپارلیمانی سیکرٹری مختارعلی ملک نے ایوان کوبتایاملک میں 30لاکھ کے قریب افغان پناہ گزین تھے جس میں 8لاکھ 13ہزار کے پاس ای سی سی کارڈز ہیں،13لاکھ افغان پناہ گزینوں کے پاس پی اوآر کارڈز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 13لاکھ افغان پناگزینوں کووطن واپس روانہ کردیاگیاہے، ون ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت جوافغان شہری پاکستان آنا چاہتے ہیں ان کیلئے دروازے کھلے ہیں،جوبھی افغان شہری علاج، تعلیم یا کاروبارکیلئے آنا چاہتے ہیں انہیں متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ ویزہ لیکرپاکستان آنا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596811

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں