اتحادی حکومت سی پیک منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبےحکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ،وفاقی وزیر احسن اقبال کی جے سی سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

122

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے،کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،عمران خان نے پاکستانی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رکھی ہے، وہ فارن فنڈنگ کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبوں پر توجہ نہیں دی،اتحادی حکومت سی پیک منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے،سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو 11ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں ، پاکستان ریلوے ایم ایل ون ایک سٹریٹجک منصوبہ ہےجس کے فریم ورک معاہدے پر پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کو فری زون کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری ضلع کی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے جائیں, حکومت سی پیک میں نجی شعبہ کے تعاون پر زور دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں سی پیک کے منصوبوں کو متنازعہ بنایا گیا،گزشتہ حکومت نے سی پیک منصوبوں پر توجہ نہیں دی،اتحادی حکومت سی پیک منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے،سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے،احسن اقبال نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آبی وسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،آبی ذخائر کی بہتری کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے،آئی ٹی کے فروغ کیلئے چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں،پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان کی برآمدات بڑھانے کیلئے چین سے معاونت لیں گے،ملک کے بہتر مستقبل کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی،

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کی بہتری بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے،ایم ایل ون منصوبے کو بھی جلد شروع کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کو بدترین موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا پڑا جس سے 30 بلین ڈالر کانقصان ہوا،سیاسی انتشار سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے،عمران خان نے ماضی میں بھی چین کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا،پاکستان ایٹمی طاقت ہے،کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،عمران خان نے پاکستانی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رکھی ہے،عمران خان فارن فنڈنگ کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا،عمران خان نے دوست ممالک سے تعلقات خراب کئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص اپنی انا کی خاطر ملکی مفاد سے کھیل رہا ہے،وزیراعظم چین کا دورہ کر رہے ہیں،وزیراعظم کے دورہ چین کے پیش نظر جے سی سی کا اجلاس بلایا،گزشتہ حکومت کی نااہلی کےباعث پی ایس ڈی پی کا حجم نصف رہ گیا ہے،سی پیک کے کسی منصوبے کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے متاثر نہیں ہونے دیں گے،گزشتہ دور میں اقتصادی زونز پر کام نہیں کیا گیا۔