اثاثہ جات ظاہرکرنے کی سکیم کی مدت ختم ، ایف بی آر کا بے نامی زونز میں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

85

اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) اثاثہ جات کوظاہرکرنے کی سکیم کی مدت اتوار کو ختم ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بے نامی ایکٹ 2017ءکے تحت قائم کردہ بے نامی زونز میں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق بے نامی ایکٹ 2017ئپر عملدرآمد کے لئے قائم ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی (یکم جولائی )سے کام شروع کر دے گی۔ ایف بی آر نے بے نامی ایکٹ 2017ءکے تحت قائم کردہ بے نامی زونز میں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 ءپر عملدرآمد کے لئے ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے ریٹائرڈ افسر جمیل احمد کو ایڈجوڈیکیٹینگ اتھارٹی کا چئیرمین مقررکیا گیاہے