اجتماعی معاشرے کے لئے خواتین کی معیشت کے مرکزی دھارے میں مالی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ٹویٹ

66

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اجتماعی معاشرے کیلئے خواتین کی معیشت کے مرکزی دھارے میں مالی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔ جمعه کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کی وراثت سے محرومی ، قرضوں، مواصلات اور ملازمت تک محدود رسائی یا معاشرے میں اُنکا خود کو غیر محفوظ تصور کرنے سے اُن کی خودمختاری بے معنی سی ہو جاتی ہے۔ صدر مملکت نےخواتین کی مالی شمولیت اور مالیاتی شعبے میں صنفی مساوات کے فروغ کے حوالے سے مشاورتی ڈائیلاگ کے آغاز کے بارے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ٹویٹ بھی شیئر کیا۔