22.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاجتماعی کوششوں سے پولیو جیسے موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنا...

اجتماعی کوششوں سے پولیو جیسے موذی مرض کو جڑ سے ختم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوادر حمود الرحمٰن نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبداللطیف دشتی، ٹیچنگ ہسپتال گوادر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ڈاکٹر مرشد دشتی، جی سو ڈاکٹر فاروق بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک مہلک وائرس ہے، جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ایسا بچہ نہ صرف خود اذیت میں ہوتا ہے بلکہ اُس کا پورا خاندان اور معاشرہ بھی تکلیف اور ذہنی اذیت کا شکار ہو جاتا ہے۔انہوں نے والدین، ذمہ دار شہریوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے افراد کو انسداد پولیو مہم کی اہمیت سے آگاہ کریں اور اس قومی فریضے میں بھرپور کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے والدین کو قائل کریں کہ وہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی کوششوں سے ہی پولیو جیسے موذی مرض کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے، تاکہ ہمارا معاشرہ ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب بڑھ سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585457

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں