24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںاحمدپورشرقیہ ،قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے عطیات وصول کرنے کے...

احمدپورشرقیہ ،قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے عطیات وصول کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا شیڈول جاری

- Advertisement -

احمد پور شرقیہ۔ 06 مئی (اے پی پی):قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے عطیات وصول کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے عطیات وصول کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں درخواست جمع کرانے اور اس سلسلے میں دیگر امور کی انجام دہی کے لیے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بہاول پور کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم نامے کے تحت ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 مئی جبکہ درخواستوں پر فیصلہ کرنے اور آرڈر جاری کرنے کی تاریخ 22 مئی 2025ء مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر کے جاری کیے گئے آرڈر کے خلاف کسی اعتراض کی صورت میں کمشنر بہاول پور ڈویژن کو اپیل کرنے کی تاریخ 26 مئی 2025ء مقرر کی گئی ہے جبکہ حتمی فیصلہ اور آرڈر جاری کرنے کی تاریخ 29 مئی مقرر کی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593394

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں