ادارے اپنی تعلقات عامہ کے ڈپارٹمنٹس کو فعال کریں ، جعلی اور سنسنی پھیلانے والی خبروں کے سد باب کو یقینی بنائیں ،احسن اقبال

123

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور فیڈرل ریلیف کمیٹی کے چئیرمین پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے اپنی تعلقات عامہ کے ڈپارٹمنٹس کو فعال کریں اور فیک خبروں اور افراتفری پھیلانے والی من گھڑت رپورٹس کے سد باب کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو اپنی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اجلاس میں انہیں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ حالیہ سیلاب 2010 کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے ۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہاکہ بارشوں کی پیشن گوئی اور اس سے ہونے والی تباہ کاریوں کا صحیح اندازہ قیمتی جانیں بچانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا ۔ ادارے اپنی تعلقات عامہ کے ڈپارٹمنٹس کو فعال کریں اور فیک خبروں اور افراتفری پھیلانے والی من گھڑت رپورٹس کے سد باب کو یقینی بنائیں ۔ متاثرہ ریلوے ٹریکس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ سیلاب کے بعد ملیریا، ہیضہ، ہیپاٹائٹس اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی واضح کی جائے۔ موبائل کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ متاثرہ علاقوں میں سروس کی بحالی کے لئے ہنگامی قدم اٹھائیں۔ دوست ممالک کی امداد کے لئے ان کے شکرگزار ہیں۔