اراکین پارلیمنٹ کی”اے پی پی“ سے گفتگو

59

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) اراکین پارلیمنٹ نے کرتار پور سرحد کو سکھ برادری کیلئے کھولنے کے فیصلے کو نیگ شگون قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت نے اس مثبت فیصلہ سے ثابت کردیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے سنجیدہ ہے، بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر سمیت دیگر مسائل پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک نے”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور بارڈر کو سکھوں کیلئے کھولنا اور انہیں عبادت کیلئے گوردوارہ دربار صاحب تک رسائی دینا اس با ت کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان امن کی کوششوں کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زو ردیاکہ وہ پاکستان کی امن کی کوششوں کے جواب میں بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ کشمیر سمیت دیگر متنازع ایشوز پر بات چیت کرے ۔