اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے قرضہ کے لیے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ 6سے لیکر7فیصد کی شرح سودپر شرائط طے کر لی ہیں۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پربرطانوی خبررساں ادارہ رائٹرز کوانٹرویومیں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان نے اب دو اداروں کے ساتھ معاہدہ کی شرائط پراتفاق کیا ہے جن میں سے ایک دوطرفہ قرضہ اور دوسرا تجارتی (فنانس) کے لیے ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ قرضے قلیل المدتی ہیں جن کی مدت ایک سال تک ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے توسیعی فنڈسہولت معاہدے کا پہلا باقاعدہ جائزہ فروری کے آخر تک متوقع ہے اورہمیں امیدہے اس جائزے کے لیے پاکستان کی صورتحال بہترہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549389