28.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزاردو ادب کی نمایاں شخصیت، شاعر، فلسفی اور سوانح نگار جون ایلیا...

اردو ادب کی نمایاں شخصیت، شاعر، فلسفی اور سوانح نگار جون ایلیا کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اردو ادب کی نمایاں شخصیت، شاعر، فلسفی اور سوانح نگار جون ایلیا کی برسی جمعہ کو منائی گئی۔ جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہوئے تھے۔ اردو ادب میں ان کی شناخت منفرد انداز تحریر تھا۔

جون ایلیا معروف صحافی رئیس امروہی اور فلسفی سید محمد تقی کے بھائی تھے۔ ان کو اردو، عربی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ ان کے شعری مجموعہ میں شاید، گمان، یعنی، گویا اور لیکن کو اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

- Advertisement -

جون ایلیا کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ اردو ادب کا درخشندہ ستارہ 8 نومبر 2002ء کو 71 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے اور سخی حسن کے قبرستان میں مدفون ہیں۔ جون ایلیا کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں