استونیہ کی پہلی خاتون صدر نے حلف اٹھا لیا

164

تالین ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) یورپی ملک استونیہ کی پہلی خاتون صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرسٹی کالجولائیڈ پانچ برس تک ریاستی سربراہ کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ استونیہ کی پارلیمان نے 46 سالہ کالجولائیڈ کو تین اکتوبر کو مشترکہ طور پر ملک کا صدر منتخب کیا تھا۔وہ 1991ء میں آزادی حاصل کرنے والے بالٹک ملک استونیہ کی چوتھی صدر ہیں۔