اسرائیل، چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

84

تل ابیب ۔4مارچ (اے پی پی):اسرائیل کے شہر حیفہ میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس نے حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر ہے۔ایمرجنسی سروس کے مطابق حملے میں 30 سالہ ایک مرد، ایک خاتون اور 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے اور اسے اسرائیل فلسطین تنازعہ سے جوڑ دیا ہے۔تاہم پولیس نے ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں کی ہے۔حملہ حیفہ شہر کے بس اور ٹرین سٹیشن میں ہوا ہے۔ حیفہ اسرائیل کا ساحلی شہر ہے جس کی آبادی یہودیوں اور عربوں پر مشتمل ہے۔خیال رہے اسرائیل نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں تمام سامان اور رسد کا داخلہ روک دیا تھا۔