مقبوضہ بیت المقدس ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے گزشتہ ماہ 120 بچوں سمیت527 فلسطینوں کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا انکشاف دی فلسطین پرزنر سوسائٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گرفتاریاں مشرقی بیت المقدس سے ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد 7 ہزار ہے ،جن میں کچھ فلسطینی 11 سال سے قید ہیں۔