اسرائیل رفح آپریشن سے قبل فلسطینیوں کی حفاظت کی ضمانت دے ، امریکی وزیر دفاع

اسرائیل رفح آپریشن سے قبل فلسطینیوں کی حفاظت کی ضمانت دے ، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن ۔23فروری (اے پی پی):امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے کہا ہے کہ رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایک قابل اعتماد منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کوئی فوجی کارروائی شروع ہونے سے قبل بے گھر افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

العربیہ اردو کے مطابق پینٹاگان نےبیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر ٹیلی فون پر بات چیت کی۔لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو غلطی سے نشانہ بنانے سے بچنے کے لیے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ امداد فلسطینی شہریوں تک پہنچے۔ امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ تشدد کی کارروائیوں بارے بات کی جو انسانی امداد کے قافلوں کی غزہ آمد میں رکاوٹ کا باعث ہیں۔