29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا فضائی حملوں میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو مکمل طور...

اسرائیل کا فضائی حملوں میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا دعویٰ

- Advertisement -

تل ابیب ۔6مئی (اے پی پی):اسرائیل نے فضائی حملوں میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ مکمل طور پر تباہ کر دی ۔ العربیہ اردو کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریباً 48 سے 50 بم گرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بمباری سے بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر حوثیوں کی ایک اہم فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ یمن میں اسرائیلی آپریشن ختم ہو چکا ۔ دوسری طرف العربیہ کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ الحدیدہ پر حملوں میں 30 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے اعلان کیا کہ ہماری افواج نے یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں ان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں حوثیوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔ محافظہ کے مشرق میں واقع باجیل سیمنٹ فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

- Advertisement -

ویب سائٹ ’’ ایکسیوس‘‘ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملے امریکا کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد کئےگئے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی افواج نےحوثیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حصہ نہیں لیا۔یہ حملے اس وقت ہوئے جب امریکا نے حملے سے قبل چند گھنٹوں کے دوران حوثیوں پر اپنے فضائی حملے تیز کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ امریکا 15 مارچ سے یمن میں حوثیوں کے گڑھ پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593110

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں