23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنرز قصور کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کارکردگی...

اسسٹنٹ کمشنرز قصور کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کارکردگی کا جائزہ

- Advertisement -

قصور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز قصور نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قصورعطیہ عنایت مدنی‘اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان سہو اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انورنے اپنی اپنی تحصیلوں میں بچوں کو قطرے پلائے اور پوپولیوٹیم کی کارکردگی کو چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر پولیو قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر ٹیموں کی طرف سے لگائے گئے نشان‘کولڈ چین‘ٹیلی شیٹ ڈور مارکنگ کو چیک کیا۔

اس موقع پر تمام افسران نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تا کہ وہ کسی بھی معذوری کا شکار نہ ہو ں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518166

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں