23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنرز قصور کے ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد

اسسٹنٹ کمشنرز قصور کے ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد

- Advertisement -

قصور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز قصور نے عام مارکیٹوں کے دورے کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ اور ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر ز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان سہو اور کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹوں کا دورہ کر کے پھلوں، سبزیوں، روٹی و نان، بریڈ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کی نمایاں جگہوں پر موجودگی کو چیک کیا تا ہم ناجائز منافع خوری پر بھاری جرمانے عائد کئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں