- Advertisement -
مانسہرہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نے بفہ بازار کا معائنہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے شہر میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی، ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے، ممنوعہ اشیاءکی فروخت، پولی تھین بیگز کی ضبطی اور دیگر خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔
انہوں نے پرچون فروشوں کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاءخوردونوش فراہم کی جائیں۔ انہوں نے گرانفروشی کے مرتکب دکاندار اور سبزی و فروٹ فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔کوئی دکاندار بھی ممنوعہ اشیاءکی فروخت ہر گز نہ کرے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=546776
- Advertisement -