بٹگرام۔ 18 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم نے حالیہ شدید بارشوں سے متاثرہ تھاکوٹ بازار اور اس سے ملحقہ مکانات کا معائنہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ٹی ایم اے اور تحصیل ریونیو ایجنسی کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے نقصانات کی رپورٹ مرتب کی۔ دورے کے دوران انہوں نے تھاکوٹ بازار کے معززین کے ہمراہ تمام متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں، بالخصوص این ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام متاثرہ سڑکوں اور کاز ویز کی فوری بحالی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بحالی کا کام مکمل ہوتے ہی فوری رپورٹ جمع کرائی جائے۔ ریونیو سٹاف اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی گئی کہ بارش سے ہونے والے تمام نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے پیش کی جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583920