- Advertisement -
سیالکوٹ۔22اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے سمبڑیال میں انسداد پولیو مہم کے تحت کام کرنے والے ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انسداد پولیو مہم کے تحت مائیکرو پلان کے مطابق کام کرنے والی ٹیموں کی حاضری اور ڈور ٹو ڈور چلائی جانے والی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر اپنے گھر، محلے اور سکول کے ہر بچے کو 21 سے 27 اپریل تک جاری رہنے والی اس قومی مہم کے دوران پولیو کے قطرے پِلا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585890
- Advertisement -