اسسٹنٹ کمشنر پالس کا ٹی بی سی سیر غازی آباد کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

82
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

کولئی پالس۔ 27 دسمبر (اے پی پی):عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان اشتیاق احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پالس نے ٹی بی سی سیر غازی آباد کا دورہ کیا اور طبی سہولیات اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا ۔دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا گیا،

صفائی کی صورتحال کو دیکھا گیا اور عملہ کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔ انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے علاج معالجہ کے حوالہ سے درپیش مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔