سیالکوٹ۔18اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے پرانی سبزی منڈی پسرور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد بازار میں صفائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانا تھا۔دورے کے دوران انہوں نے دوکانوں کے سامنے لگائے گئے ناجائز تھڑوں، ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر کسی دوکاندار نے اپنی دوکان سے آگے جگہ گھیر کر راستے میں رکاوٹ پیدا کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ میونسپل کمیٹی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے اور عوامی راستوں کو ہر حال میں کھلا رکھا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ بازاروں میں نظم و ضبط، صفائی، اور ٹریفک کی روانی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ انتظامیہ عوام کے مفاد میں متحرک ہے بازاروں، پارکوں اور اسکولوں و دیگر عوامی مقامات پر اچانک وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ بہتری لائی جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583963