23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم کی زیر صدارت جمعہ کو پرائس...

اسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم کی زیر صدارت جمعہ کو پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):صوبائی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم کی زیر صدارت جمعہ کو پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی گئیں ۔

اس موقع پر خطاب میں اسسٹنٹ نے کہا ہے کہ شہر میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے تواتر سے کئے جانےو الے اقدامات لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا باعث ہیں، پرائس مجسٹریٹ گراں فروشوں کے خلاف جاری کارروائیاں جاری رکھیں اور کریانہ کی اشیاءکے ساتھ ساتھ پھلوں و سبزیوں کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کی لہر سے لوگوں کو بچانے اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات جاری رکھیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388226

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں