گوجرانوالہ۔ 12 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی ہدایات اوراسسٹنٹ کمشنر (سٹی) وقاص سکندری کی زیرِقیادت سول ڈیفنس کی ٹیموں کاغیر قانونی منی پٹرول پمپس اورتیل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں3منی پیٹرول پمپس/آئل ایجنسیوں کوسیل کردیااورغیر قانونی دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں استغاثے درج،تحصیل (سٹی) میں غیرقانونی پٹرول فروخت کرنے میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تمام تیل ایجنسیاں اورمنی پٹرول پمپ غیرقانونی ہیں بلخوص شہری علاقوں میں قائم ایسی تیل ایجنسیاں انسانی جانوں کیلئے شدید خطرات ہیں اورایسی غیر قانونی تیل ایجنسیوں کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، ان حادثات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس غیرقانونی کاروبار کی مکمل روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جو پوری شدت سے جاری رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389792