اسلام آباد ۔ 08 مئی(اے پی پی) اسلامک گیمز میں شرکت کے لئے والی بال، باکسنگ اور ہینڈبال کی ٹیمیں گذشتہ روز اسلام آباد سے آزربائیجان کے لئے روانہ ہو گئیں ہیں۔ اسلامک گیمز 12 سے 22 مئی تک باکو، آزربائیجان میں ہوں گے اور پاکستان 15 کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا جن میں اتھلیٹکس، باسکٹ بال، باکسنگ، ہینڈبال، کراٹے، شوٹنگ، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لیفٹنگ، ریسلنگ، ووشو اور زورخانے شامل ہیں اور اسلامک سولیڈیٹری گیمز 213 رکنی پاکستانی دستہ شرکت کر رہا ہے،